وزیر اعظم کا کیپٹن صفدر سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا کیپٹن صفدر سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ

اسلا م آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیپٹن (ر) صفدر کے قومی اسمبلی میں دیئے گئے بیان پر وضاحت طلب کرنیکا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ کیپٹن (ر)صفدر سے پوچھوں گا کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں ایسا بیان کس کی اجازت سے دیاہے،نوازشریف کا داماد ہونے کی وجہ سے کیپٹن صفدر پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نیب کیسز کے باوجود استعفیٰ نہیں دے رہے ہیں ،نیب کیسز کے باعث ان کی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
واضح رہے کہ کیپٹن صفدر نے کہاتھا ہم روز محشر کیا جواب دیں گے آج فیصلہ کر لیں کہ ہم نبی پاک کے دشمنوں کو اہم عہدوں پر نہیں دیکھنا چاہتے تمام مکاتب فکر کا اس پر اتفاق ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کو اس لیے شہید کہتا ہوں اس نے ختم نبوت کا تحفظ کیا۔ جسٹس منیر نے مولوی تمیز الدین کے خلاف فیصلہ دے کر ملک کو دولخت کیا ایوب خان سے پرویز مشرف تک ایک ہی سفر ہے۔22 کروڑ کے عوام کی طرف سے درخواست کرتا ہوں کہ عدلیہ اور فوج میں عقیدت ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ لیا جائے۔