نا اہل ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان

نا اہل ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمران مجھے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے نا اہل کرانا چاہتے ہیں ، مجھے نا اہل کیا گیا تو میں ان کی طرح کیوں نکالا کا ڈھونڈرا نہیں پیٹوں گا بلکہ میں پارٹی سربراہی اور سیاست ہی چھوڑ دوں گامگر نا اہل ہونے کے باوجود کرپٹ مافیا کا پیچھا کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑوں گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو کسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا، الیکشن کمیشن صرف شفاف انتخابات کے لئے بنتا ہے، آصف زرداری اور نواز شریف دونوں کرپشن کے بادشاہ ہیں، یہ اپنے اقتدار کے لئے مجھے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے نا اہل کرانا چاہتے ہیں، حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو اپنا یہ شوق بھی پورا کرلے ، میں نا اہل ہونے کے باوجود بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔