پینا سونک کا سستا ترین سمارٹ فون ”پی 9 “ متعارف

پینا سونک کا سستا ترین سمارٹ فون ”پی 9 “ متعارف

نئی دہلی: ٹیکنالوجی کی دنیا میں مشہور جاپانی کمپنی ”پینا سونک “ نے بھارت میں انٹری لیول پینا سونک ”پی 9 “ سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اس فون کی قیمت 6490 بھارتی روپے یا 101 امریکی ڈالر ہے۔
چونکہ یہ انٹری لیول اور سستا فون ہے اس لیے اس میں ہارڈ وئیر بھی اتنا زیادہ متاثر کن نہیں۔ اس کا ڈسپلے 5 انچ آئی پی ایس ہےجسے اساہی ڈریگن گلاس سے محفوظ بنایا گیا ہے۔ اس فون کی ریزولوشن 854x480ہے۔ فون میں کواڈ کور 1.1 گیگا ہرٹز میڈیا ٹیک ایم تی 6737 ایم پروسیسر، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی کی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔پینا سونک پی 9 کا بیک کیمرہ آٹو فوکس اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔پی 9 میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ انسٹال ہوگی اور اس کی بیٹری کی گنجائش 2210 ایم اے ایچ ہے۔