لاہور: بالی ووڈ اداکارویوک اوبرائے نے پاکستان کی سرگرم سماجی کارکن منیبہ مزاری کی انسانیت دوست خدمات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سپرُ وویمن کا خطاب دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منیبہ مزاری نے بھارتی اداکار کے ساتھ ملاقات کی ایک تصویر شئیر کی۔
7a46305f015b0736d80be1a3305c0dccٹوئٹ میں منیبہ مزاری نے بالی ووڈ اداکار کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ویوک اوبرائے سے ملاقات میرے لیے ایک اعزاز ہے۔ خدا آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ منیبہ نے اپنے ٹوئٹ میں اداکار اور ان کے اہل خانہ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
9ccf598e5abc1a156f980a760ccc62afدوسری جانب بھارتی اداکارنے بھی منیبہ مزاری کی طرف سے بھیجے گئے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں اپنی چھوٹی بہن کہہ کر جواب میں لکھا کہ خوشی کی بات ہے کہ آپ میری بہن ہیں۔ آپ کی زندگی میں بہت سی مشکلات ہیں اس کے باوجود آپ ایک خوبصورت انسان ہیں۔ آپ نے ہر ایک کو خوش رکھا ہے اور خدا آپ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں