اکشے کمار اور سیف علی خان ٹی وی شو میں جج بنیں گے

اکشے کمار اور سیف علی خان ٹی وی شو میں جج بنیں گے

ممبئی : اداکار اکشے کمار اور سیف علی خان نئے ٹی وی شو ”دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج“میں اکٹھے شرکت کریں گے۔

شو میں اکشے کمار جج جبکہ سیف علی خان بطور مہمان شرکت کریں گے،شو میں دونوں اداکار فلم ”میں کھلاڑی تو اناڑی“ اور اپنی دیگر فلموں کے گانوں پر ڈانس کریں گے۔ دونوں اداکار شو کی عکسبندی کل کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں اداکار فلم ” ٹشن “، ”میں کھلاڑی تو اناڑی “، ”آرزو“، ”قیمت“، ”تو چور میں سپاہی “ اور ”یہ دل لگی“ میں اکٹھے کام کر چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں