پاکستانی بس ڈرائیور کو 5 سالہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے پر سزا

پاکستانی بس ڈرائیور کو 5 سالہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے پر سزا

دبئی: ایک اسکول بس ڈرائیور جس پر سکول بس میں ایک 5 سالہ لڑکی کیساتھ دست درازی کا الزام تھا اس کو ایک سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے.

پبلک پراسیکیوشن کے ریکارڈ کے مطابق یہ واقعہ 19 جنوری کو پیش آیا جب 26 سالہ پاکستانی شخص نے چھوٹی بچی کو بس میں اکیلا دیکھ کر گود میں بیٹھا کر گلے لگایا اور چوما۔

ڈرائیور نے عدالت میں چھیڑچھاڑ کے الزام کی تردید کی مگر وہ مجرم قرار پایا اور جیل میں سزا مکمل کر کے ملک بدر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں