ہم بدلہ کسی انتشار کے ذریعے نہیں بلکہ ”پیار “ سے لیں گے: ماروی میمن

لاہور : بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے نواز شریف کی نااہلی کا ” بدلہ “ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بدلہ کسی انتشار کے ذریعے نہیں بلکہ ” پیار “ سے لیں گے اور نواز شریف کو اس ملک کا وزیراعظم بنائیں گے۔

شاہدرہ میں (ن) لیگ کی ریلی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی پاکستانی عوام اور جمہوریت کی بھی توہین ہے اور دنیا کی کوئی طاقت عوام کے دلوں سے نوازشریف کی محبت کو نہیں نکال سکتی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.