امریکہ اور فرانس نے شمالی کوریا کے خلاف گٹھ جوڑ کر لیا

امریکہ اور فرانس نے شمالی کوریا کے خلاف گٹھ جوڑ کر لیا

امریکہ :  امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب سے  ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے مل کرکام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق، رائے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور انکے فرانسیسی ہم منصب ایمانیول میکخواں کے درمیان ٹیلیفون پررابطہ ہو اور  گفتگو کے دوران دونوں نے اتفاق رائےسے  مل کرکام کرنے کا عزم کیا۔

وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے شمالی کوریا کی جانب سے جارحانہ رویہ کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دیگر اقدامات میں ناکامی کی صورت میں ممکنہ فوجی کارروائی کی جائے گی۔

ٹرمپ کی حالیہ تنبیہ چین روس ، برطانیہ، جرمنی اور اقوام متحدہ کی جانب سے ان اپیلوں کے بعد سامنے آئی ہے جس میں ان پر صبر وتحمل سے کام لینے پرزور دیا گیا ہے۔