کینیڈا کا شہری پانچ سال بعد ایمزون کے جنگل سے مل گیا

کینیڈا کا شہری پانچ سال بعد ایمزون کے جنگل سے مل گیا

 ایمزون : کینیڈا کا شہری جو اچانک غائب ہو گیا تھا گزشتہ روز اچانک گھر سے ہزاروں میل دور ایمزون کے جنگل سے مل گیا ۔کینڈین شہری انٹن پیلپا نے پانچ سال پہلے اپنے گھر سے اچانک غائب ہو گیا تھا۔ پیلپا کے پاس نہ تو کوئی پاسپورٹ تھا نہ نہی اس نے گھر سے کوئی چیز اپنے ساتھ لی بلکہ برہنہ پا ہی دنیا کی سیر کو نکل پڑا ۔

انٹن پیلپا نے دو براعظم بغیر جوتے پہنے اور بھیک منگتے عبور کیے ۔ایک دو ممالک میں پیلپا پولیس کے ہتھے چڑھا مگر کسی وجہ سے بچ نکلا ۔گزشتہ دنوں کینیڈین شہری کے بارے میں خاص طور پر  اس کے گھر والوں کو اطلاع ملی کے اس کی حالت انتہائی نازک ہے ۔اور اس سے ملیں جس کے بعد گھر والوں نے رابطہ کیا ۔گھر والوں کے اپنے پاس دیکھ کر پیلپا انتہائی خوش دکھائی دیا ۔ اس کے دونوں بھائیوں نے برازیل سے واپسی کی گزشتہ روز دنوں بھائیوں نے انگریزی اخبار کو انٹرویو دیا ۔ 

پیلپا کا کہناہے کہ وہ اپنے سفر کی داستان تحریری شکل میں شائع کر ے گا۔