اسرائیل نے پیرو کے سابق صدر کے داخلے پر پابندی لگا دی

 اسرائیل نے پیرو کے سابق صدر کے داخلے پر پابندی لگا دی

یروشلم: اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پیرو کے سابق صدر الیخاندرو تولیدو پر کرپشن کے الزام کے باعث انہیں اسرائیل میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

پیرو نے امریکی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس سابق صدر کو واپس پیرو بھیجنے کے بارے میں غور کرے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کا رد عمل ان خبروں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ الیخاندرو تولیدو امریکا سے تل ابیب جانے والے ایک طیارے پر سوار ہو چکے ہیں۔

اس الزام کے بعد کہ 70 سالہ تولیدو نے رشوت کے طور پر بیس ملین ڈالر کی رقم وصول کی ہے، ایک جج نے سابق صدر کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے تھے اور اب ان کی تلاش کا عمل بین الاقوامی سطح پر جاری ہے۔ امریکی حکام نے کہا تھا کہ وہ تولیدو کو اسرائیل جانے سے نہیں روکیں گے۔

مصنف کے بارے میں