خیبرپختونخواہ کے 31 تعلیمی ادارے حساس قرار،وویمن یونیورسٹی بھی شامل

خیبرپختونخواہ کے 31 تعلیمی ادارے حساس قرار،وویمن یونیورسٹی بھی شامل

پشاور: وفاقی محکمہ داخلہ نے صوبہ خیبر پختوانخواہ کے ڈھائی درجن سے زائد تعلیمی اداروں کوحساس قرار دے دیا، حساس قراردیے جانے والے اداروں میں ویمن یونیورسٹی بھی شامل ہے.تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے صوبہ خیبرپختوانخواہ 31 تعلیمی اداروں کوحساس قرار دے دیا ہے ، فہرست محکمہ داخلہ کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوارسال کردی ہے.

فہرست میں حساس قرار دیے گئے31 نجی اورسرکاری تعلیمی ادارے شامل ہیں محکمہ داخلہ کی جانب سے16 جامعات اور 15 کالجز کو حساس قراردیا گیا ہے، حساس قراردی جانے والی جامعات میں ویمن یونیورسٹی بھی شامل ہے.واضح رہے دسمبر 2014 میں پشاور میں واقع آرمی پبلک اسکول میں ناخوشگوار پیش آیا تھا، جس میں پاکستان کے مستقبل کے 134 چراغ گل ہوگئے تھے.

بعد ازاں نیشنل ایکشن پلان مرتب ہوا تھا اورآپریشن ضرب عضب عمل میں آیا تھا، اسی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر فوجی عدالتوں کا قیام بھی عمل میں آیا تھا.یاد رہے کہ اسی افسوس ناک واقعے کے پیش نظر کے پی کے کے دارالحکومت پشاور میں اسکولوں کو بند کردیا گیا تھا.

مصنف کے بارے میں