دھماکے سے پی ایس ایل کا فائنل متاثر نہیں ہو گا، رانا ثناءاللہ

دھماکے سے پی ایس ایل کا فائنل متاثر نہیں ہو گا، رانا ثناءاللہ

لاہور: لاہور میں شدید دھماکے ہونے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جس میں ڈی آئی جی ٹریفک   کیپٹن ریٹائرڈ  احمد  مبین اور  ایس ایس پی زاہد محمود گوندل بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اور 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے۔ جس سے لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل ہونے پر بھی سوالیہ نشان پیدا کر دیے ہیں۔

دھماکے کے بعد وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ نے نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پی ایس ایل  کا فائنل لاہور میں ہو گا ۔ ہم کھلاڑیوں کو مکمل سکیورٹی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مال روڈ پر آئے روز کوئی نہ کوئی احتجاج ہو رہا ہوتا ہے لیکن قذافی اسٹیڈیم کے قریب اس قسم کا کوئی بھی کام نہٰیں کرنے دیں گے۔اور لاہور ہی میں پی ایس کا فائنل ہو گا۔