کراچی: ایم کیو ایم لندن کے رہنماءسمیت5افراد گرفتار

کراچی: ایم کیو ایم لندن کے رہنماءسمیت5افراد گرفتار

کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے رہنماءساتھی اسحاق ایڈوکیٹ سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دوسری جانب اورنگی اور گارڈن فوارہ چوک کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلا ک جبکہ 3ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیےگئے ہیں.پولیس کے مطابق اسحاق ایڈوکیٹ کو سندھ ہائی کورٹ سے واپس اپنے گھر جاتے ہوئے حراست میں لیاگیا۔

اسحاق ایڈوکیٹ نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری پہلے سے ہی کرا رکھی تھی ،جبکہ متحدہ لندن کے رہنماءندیم نصرت نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ ادھر ابوالحسن اصفہانی روڈ پرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے3کارکنان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب گارڈن فوارہ چوک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ اورنگی ٹائون میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔

مصنف کے بارے میں