واٹس پر آپ کی پیغامات غیر محفوظ ہیں، احتیاط سے کام لیں ورنہ آپ کےمیسج کوئی اور بھی پڑھ سکتا ہے

واٹس پر آپ کی پیغامات غیر محفوظ ہیں، احتیاط سے کام لیں ورنہ آپ کےمیسج کوئی اور بھی پڑھ سکتا ہے

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر ان پیغامات بھیجتے وقت احتایط سے کام لیں کیونکہ واٹس ایپ  میں ایک ایسی خامی منظر عام پر آ گئی کہ کوئی یقین نہیں کر سکتا۔ جی ہاں واٹس ایپ پر   اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے باوجود  پیغامات کو دیگر افراد کے ہاتھوں میں پہنچا سکتی ہے۔

اس خامی کو ' بیک ڈور' کا نام دیا گیا ہے جسے سب سے پہلے اپریل 2016 میں ایک سیکیورٹی محقق ٹوبیاز بویلٹیر نے دریافت کیا تھا اور وہ اب تک واٹس ایپ میں موجود ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے فیچر کو سیکیورٹی ماہرین نے سراہا تھا جو کہ گزشتہ سال اپریل میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اب اس سیکیورٹی خامی کو ایک بار پھر گارڈین کی جانب سے سامنے لایا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ سگنل پر عملدرآمد کے نتیجے میں آف لائن صارفین کے لیے نئی انکرپشن کیز بنتی ہیں جس کے نتیجے میں انہیں کوئی تیسرا شخص بھی پڑھ سکتا یا حاصل کرسکتا ہے۔