ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی

لاہور:ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان میں تبدیلی کردی گئی ہے، ٹیم ستمبر کے پہلے ہفتے پاکستان آئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کی ستمبر کے آخری ہفتے میں عدم دستیابی کے باعث شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے ۔
ورلڈ الیون کی ٹیم کو ستمبر کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا مگر اب ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم اب ستمبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے کپتان مہیلا جے وردھنے، کوچ اور منیجر اینڈی فلاور جبکہ ممکنہ کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک اور جیسن رائے کی ستمبر کے آخری ہفتے عدم دستیابی کے باعث دورہ میں تبدیلی کی گئی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔