بدین میں چاول کی بڑے پیمانے پر کاشت شروع ہوگئی

بدین میں چاول کی بڑے پیمانے پر کاشت شروع ہوگئی

بدین: ضلع بدین میں بڑے پیمانے پرچاول کی کاشت کا آغاز ہو گیا ہے۔ضلع بدین کا شمار ملک میں چاول کی کاشت کے لحاظ سے اہم اضلاع میں کیا جاتا ہے۔زمین کے سینے پرسخت محنت و مشقت کے ذریعے دھان کا تنکا تنکا بونے والے یہ کاشتکار دراصل اپنے مستقبل کی امید کاشت کرتے ہیں ۔آبادکار تنظیموں کے مطابق ضلع بدین میں بارہ لاکھ ایکڑ اراضی پر چاول کاشت کیا جاتا ہے اور یہاں جو اقسام کاشت کی جاتی ہیں ان میں گانجا اور اری چھ کی دیسی اجناس سمیت ہائی برڈ کا موٹا چاول شامل ہے۔ان کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے اور کاشتکاروں کے استحکام کے لئے فصل کی معقول قیمت پر خرید و فروخت ضروری ہے۔

مصنف کے بارے میں