شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی پانچویں برسی منائی گئی

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی پانچویں برسی منائی گئی

اسلام آباد: بر صغیر میں اپنی فن گائیکی سے لاکھوں پرستاروں کو مسحور کرنے والے عظیم گلوکار اور شہنشاہ غزل مہدی حسن کی پانچویں برسی منائی گئی۔دنیائے سنگیت کا روشن اور درخشاں ستارہ مہدی حسن 18جولائی 1927 کو بھارتی ریاست راجستان میں پیدا ہوئے۔ موسیقی کے رموز والد اور چچا سے سیکھے۔ 1952 میں فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔

شہنشاہ غزل مہدی حسن کی اصل پہچان تو غزل گائیکی تھی، لیکن منفرد اور مسحور کن آواز کے مالک مہدی حسن کی شہرت جلد ہی فلم نگری تک بھی پہنچ گئی۔یوں فلمی ریکارڈز کے مطابق مہدی حسن نے440فلموں کے 650سے زائد گیت گائے۔ ان کے اردو، پنجابی، سندھی اور بنگالی زبان میں گائے جانے والے گیت بے حد مقبول ہوئے۔

موسیقی کے اس ستارے نے دنیا پر میں اپنی آواز کا جادو جگایا، اور ملکی ہی نہیں بلکہ غیر ملکی اعزازت بھی حاصل کیے۔ 13جون 2012 کو سنگیت کا یہ ستارہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اپنے چاہنے والوں کو چھوڑ گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مصنف کے بارے میں