پشاو ر میں ڈسٹرکٹ ناظم ہاکی لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی

پشاو ر میں ڈسٹرکٹ ناظم ہاکی لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی

پشاو ر:  ڈسٹرکٹ ناظم ہاکی لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی ۔ کل سے پشاور میں شروع ہونیوالے چارروزہ ایونٹ میں قومی سطح کے کھلاڑی بھی حصہ لینگے۔ٹرافی کی رونمائی ضلع ناظم پشاور محمد عاصم نے کی۔

تقریب میں لیگ کے پانچوں ٹیموں کے کپتانوں نے بھی شرکت کی ، ضلع ناظم کا کہنا تھا کہ ہاکی لیگ کا مقصد ہاکی کو فروغ دینا ہے۔اس موقع پر مقامی کھلاڑیوں نےبھی ہاکی لیگ کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ حکومتی سرد مہر ی کے باعث ہاکی زوال کا شکار ہے۔ایونٹ کا افتتاح کل قیوم سٹیڈیم میں ہوگا ،لیگ میں حیات آبا د طوریالی، گھنٹہ گھر زلمی،بالا حصاربریالی،قصہ خوانی درویش اور اسلامیہ کالج ستوری کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مصنف کے بارے میں