عمرہ و حج ، وزٹ ، ورک ویزوں کیلئے نئے سعودی قوانین تیار

عمرہ و حج ، وزٹ ، ورک ویزوں کیلئے نئے سعودی قوانین تیار

جدہ :سعودی حکومت نے عمرہ و حج ، وزٹ اور ورک ویزوں کے حوالے سے نئے قوانین کا اعلان کر دیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہونگے ، انکے تحت مقررہ مدت سے زائدقیام کرنیوالے افرادکوبھاری سزائیں اور جرمانے عائد کئے جائینگے ۔

سعودی وزارت داخلہ کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ عمرہ زائرین ، حج اور وزٹ ویزا پر سعودی عرب آنیوالے افراد کو مقررہ مدت کے اندر واپس جانا ہوگا ، تاخیر کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں ہونگی .

خلا ف ورزی کرنیوالے عمرہ زائرین کو پہلی بار 25 ہزار ریال ، دوسری بار 50 ہزار اور تیسری بار ایک لاکھ ریال جرمانہ دینا ہو گا جبکہ عمرہ کمپنیوں کو بھی بھاری جرمانے اور بلیک لسٹ کر نے کی سزائیں دی جائینگی ، اسکے علاوہ ایسے غیرملکیوں کوملازمت دینے والے مقامی افراد کیلئے بھی سخت سزائیں رکھی گئی ہیں۔