اس سال فیشن کے مقبول ترین انداز

اس سال فیشن کے مقبول ترین انداز

لاہور:پاکستان میں فیشن انڈسٹری پچھلی دہائی سے تیزی سے ترقی کرتی دکھائی دیتی ہے اور نت نئے برانڈز نے فیشن انڈسٹری کو عروج پر پہنچا دیا ہے ۔پہلے پہل لوگوں کی ترجیح میں ڈئزائنر ڈریسز نہیں ہوا کرتے تھے لیکن اب ہر کوئی ڈئزائنر ملبوسات کو ترجیح دیتا ہے اس کے علاوہ میڈیا نے بھی اس صنعت کو فروغ دینے میں بڑا کردار ادا کیا ہے ۔مختلف نجی چینلز پر نہ صرف باقاعدہ فیشن شوز اور مباحثے ہوتے ہیں بلکہ منعقد ہوئے فیشن ویکس بھی دکھائے جاتے ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریبا 40کے لگ بھگ کپڑوں کے برانڈز ،20سے زائد جوتوں کی کمپنیاں اور بہت سی میک اپ کمپنیا ں ،جیولری کے برانڈز وغیرہ شامل ہیں ۔مختف قسم کے برانڈز کی وجہ سے مقابلہ بھی بہت بڑھ گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر سیزن میں مختلف قسم کے فیشن ٹرینڈ میں ہوتے ہیں جن میں کپڑوں ،جوتوں سے لیکر میک اپ کرنے کے انداز بھی شامل ہیں۔یہاں ہم ذکرکریں گے ایسے ہی ٹاپ 10فیشنز کا جن کا جادو آج کل سب کے سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔
1۔ٹائی اپ کیپری اور ٖ غرارہ

اس سال زیادہ توجہ ٹراؤزر فیشن کی جانب رہی ہے جس میں مختلف قسم کے انداز دیکھنے کو ملے ۔ٹیولپ شلوار سے لیکر سادہ کٹ والے ٹراؤزر سب کچھ ہی ’اِن‘ ہے لیکن سب سے زیادہ مقبول ’ٹائی اپ کیپری‘ ہے جس کے ساتھ شارٹ قمیض زیادہ پسند کی جارہی ہے۔

سال2017میں جتنی بھی لان کولیکشن آئی سب ماڈلز کو غرارے پہنے دیکھا گیا حالانکہ پہلے یہ تاثر عام تھا کہ غرارہ صرف ریشمی کپڑوں کے ساتھ ہی بن سکتا ہے لیکن اس دفعہ یہ سب بھی غلط ثابت ہوا۔
2۔ٖشارٹ فراک اور گاؤنز


اس سال کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ اگر آپ کو لمبی لمبی قمیضیں نہیں پسند تو آپسادہ شارٹ فراک بھی بنا سکتے ہیں کیونکہ لمبے گاؤنز کے ساتھ ساتھ شارٹ فراکس جو کہ غرارے کیساتھ پہنی جا رہی ہیں کافی مقبول ہیں ۔
3۔اس سال کا مقبول رنگ

فیشن کی بات ہو اور رنگوں کو نظر انداز کردیا جائے ایسا ہو نہیں سکتا ۔

اس سال ایک نہیں بلکہ کئی رنگ ’اِن‘ ہیں جن میں سر فہرست مسٹرڈ اور نیلے رنگ کی شیڈز ہیں اس کے علاوہ سفید رنگ بھی کافی استعمال ہو رہا ہے ۔

4۔لپ اسٹک رنگ


فیشن میں میک اپ بھی اتنی ہی اہمیت کا حامل ہے جتنا لباس  میں اور میک اپ میں لپ اسٹک کے بغیر میک اپ ادھورا تصور کیا جاتا ہے ۔

اس سال لپ اسٹک کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا رنگ گہرا میجنٹا ہے ۔
5۔مرکری سن گلاسز


سن گلاسز میں اس سال مرکری شیڈ گلاسز بہت استعمال میں ہیں اور اگر بات کی جائے ان کی ساخت کی تو سب سے زیادہ بالکل گول گلاسز استعمال ہو رہے ہیں۔
6۔جوتے


سال2017میں جوتوں کے سب سے زیادہ اور غیر روایتی انداز دیکھنے کو ملے اور جو انداز صرف لڑکوں کے لیے مخصوص تھے وہ لڑکیوں کا فیشن بھی بنے جن میں پشاوری انداز سب سے زیادہ مقبول ہوا۔اس کے علاوہ گولڈن اور سلور رنگ بھی جوتوں کے لیے بہت پہنے جارہے ہیں ۔
7۔بالوں کے انداز


بالوں کے انداز میں سب سے زیادہ مختلف قسم کی چٹیا اور آدھے کھلے اور آدھا بن بنے بال مشہور ہوئے۔


8۔فارمل وئیر یا تقریبات کے لیے لباس


لانگ اسکرٹس اس سال تقریبات میں سب سے زیادہ پہنی گئیں جن کے ساتھ ہاف بلاؤز پسند کیا گیا۔
9۔جیولری کے انداز


دھاگے کے بنے ہوئے یہ کانوں کے پہناوے اس سال سب کی پسند ہیں۔
10۔آف شولڈر اور ڈینم شرٹس


اس سال ٹاپ فیشن ٹرینڈز میں سے ایک آف شولڈر قمیضوں کا پہننا بھی ہے اور اس کے ساتھ ہی ڈینم شرٹس بھی بہت پہنی گئیں نہ صرف سردی اور بہار کے موسم میں بلکہ گرمیوں کے لیے بھی کئی برانڈز نے ڈینم شرٹس متعارف کروائیں۔