افغان خاتون شربت گلہ جلد مفت علاج کے لیے بھارت روانہ ہونگی

افغان خاتون شربت گلہ جلد مفت علاج کے لیے بھارت روانہ ہونگی


بھارت میں تعینات افغان سفیر شاہدہ ابدالی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’شربت گلہ جلد علاج کے لیے بھارت جائیں گی۔ افغان خبر ایجنسی خامہ پریس کے مطابق اب شربت گلہ بھارتی ریاست بنگلور کا سفر کریں گی اور وہاں اپنا علاج کرائیں گی، شربت گلہ کو کالا یرقان کا مرض لاحق ہے۔
شربت گلہ، پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں رہائش پذیر تھی جہاں ان پر غیر قانونی رہائش، جعلسازی، دھوکہ دہی، دستاویز میں چھیڑ چھاڑ کی خلاف ورزی جیسے چھ الزامات پر عدالت میں جرم ثابت ہوگیا تھا۔انسداد بدعنوانی اور امیگریشن کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شربت گلہ کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
افغانستان پہنچنے پر صدر اشرف غنی نے شربت گلہ اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی اور انہیں رہائش کے لیے گھر بھی دیا تھا۔