چینی کمپنی علی بابا نے صرف ”13گھنٹوں “میں 18ارب ڈالر سے زائد کماکر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

چینی کمپنی علی بابا نے صرف ”13گھنٹوں “میں 18ارب ڈالر سے زائد کماکر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

بیجنگ:چینی کمپنی علی بابا نے سنگل ڈے کے موقع پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے محض 13 گھنٹوں کے دوران 18 ارب ڈالر (پاکستانی 18 کھرب سے زائد) کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے سب سے بڑے سالانہ آن لائن شاپنگ تہوارسنگلز ڈے کا آغاز ہوتے ہی پہلے روز3 منٹ میں 1.51 بلین ڈالر مالیت کی اشیاء فروخت ہوئیں۔ علی بابا نے پہلے گھنٹے میں 8.6بلین ڈالر مالیت کی اشیاء آن لائن فروخت کرکے نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سنگلز ڈے چین کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہوتا تہوار ہے جس میں اکیلے یا کنوارے پن کی خوشی منائی جاتی ہے۔،اس تہوار کا آغاز 1993 میں نانجنگ یونویرسٹی سے ہوا تھا جس کے بعد 90 کی دہائی میں یہ اس صوبے کی متعدد یونیورسٹیوں میں منائے جانے لگا۔
2009 میں علی بابا نے اس تہوار کو کاروباری موقع سمجھا اور اسے غیر سرکاری تعطیل کی شکل دے کر آن لائن اشیاء سستے داموں فروخت کرنا شروع کیا۔علی بابا چین کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ ہونے کے ناطے اندرون اور بیرون ملک صارفین تک رسائی حاصل کرنے کی کو کوشش کر رہی ہے جس کی وجہ سے اس کی غیر ملکی برانڈ کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور چین کے باہر خریداروں کی تعداد بھی عالمی سطح پر پہنچ چکی ہے۔