بارشوں کا سسٹم پاکستان میں داخل، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش

بارشوں کا سسٹم پاکستان میں داخل، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش

لاہور: بارش کا سسٹم بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز آئندہ ایک ہفتے کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم ایران سے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہو چکا ہے اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش اسی کی کڑی ہے۔

کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح سمیت چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ اور قلات میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آئندہ 3 روز کے دوران بارش کا امکان ہے جس کے بعد دھند میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں