ایپل نے ”آئی فون ایکس “ میں بڑی ناکامی کا اعتراف کر لیا

ایپل نے ”آئی فون ایکس “ میں بڑی ناکامی کا اعتراف کر لیا

کیلی فورنیا : مایہ ناز امریکی کمپنی ”ایپل “ کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، کمپنی نے اپنے سب سے مہنگے فون میں بڑے نقص کا اعتراف کرلیا جو کہ گزشتہ دنوں صارفین کی جانب سے منظر عام پر لایا گیا تھا۔


رپورٹس کے مطابق کچھ صارفین نے شکایت کی کہ آئی فون ایکس زیادہ ٹھنڈے ماحول میں کام نہیں کرتا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ کہ یہ چلتے چلتے رک ہوجاتا ہے۔ایپل کمپنی نے صارفین کے بتائے گئے کولڈ گیٹ مسئلہ کو تسلیم کیا اور بیان دیا کہ اگر صارف کے ارد گرد سردی کا موسم ہو تو اکثر آئی فون ایکس کو استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ساتھ ہی ایپل نے اپنے صارفین کو یہ یقین دہانی کی کہ جلد ہی اس مسئلہ کو حل کردیا جائے گا جس کے لئے نیا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے تاہم اب تک اس سافٹ کے جاری کرنے کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔


اس سے قبل بھی ایپل کا مہنگا ترین آئی فون ایکس کی مضبوطی جانچنے کے لیے ایک کمپنی اسکوائر ٹریڈ نے اس کا ٹیسٹ کیا جس کا نتیجہ انتہائی مایوس کن رہا تھا۔'