یوٹیوب کا سمارٹ فون صارفین کیلئے نیا فیچر لانے کا اعلان

لاہور: گوگل کی ویڈیو ویب سائٹ ” یوٹیوب “ اپنی موبائل ایپ میں ایک نیا آٹو پلے فیچر ٹسٹ کر رہا ہے۔ آٹو پلے کا یہ فیچر پہلے سے موجود آٹو پلے کی طرح نہیں، جس میں ایک ویڈیو ختم ہونے کے بعد دوسری پلے ہوجاتی ہے۔

نئے آٹو پلے فیچر میں آپ جیسے ہی موبائل ایپ کو براو¿ز کرتے ہیں، ویڈیو بغیر آواز کے لیکن سب ٹائٹل کے ساتھ پلے ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ اس سے آپ کو ہوم پیج براو¿ز کرتے ہوئے ہی معلوم ہوجاتا ہے کہ ویڈیو کس طرح کی ہے۔ اس کے بعد جب آپ اپنی مرضی کی ویڈیو پر ٹیپ کریں گے تو یہ نارمل طریقے سے پلے ہونا شروع ہو جائے گی تاہم اس کے بعد جب آپ نیچے سکرول کریں گے تو نارمل ویڈیو سٹاپ ہو جائے گی اور نیچے موجود ویڈیو بغیر آواز کے چلنا شروع ہو جائیں گی۔
یوٹیوب کا یہ فیچر آپشنل ہے، جسے ابھی چند صارفین کے ایک گروپ میں چیک کیا جا رہا ہے۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فیس بک اس فیچر کو تمام صارفین کےلیے کب جاری کرے گا۔