نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

 نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کا اہم مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ۔احتساب عدالت میں شریف خاندان کی آج ایک اوراہم پیشی متوقع ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج احتساب عدالت میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

سابق وزیراعظم کی بیٹی اور داماد کی کچھ دیر بعد احتساب عدالت میں پیشی آج ہو ر ہی ہے ۔ جبکہ عدالت حسن اور حسین نواز کو عدم پیشی پر مفرور قرار دے چکی ہے
حسن اور حسین نواز کی طلبی کے اشتہار عدالت کے باہر چسپاں  کر دیئے گئے ہیں ۔جن پر واضح طور پر لکھا ہے کہحسن اور حسین نواز ایک ماہ میں پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیا جائے گا ،یاد رہے شریف خاندان پارک لین اپارٹمنٹس، عزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز میں نامزد ملزم ہیں۔
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے نمائندہ مقرر  کر دیا ہے ۔جبکہ نواز شریف کی عدم موجودگی میں نمائندہ ظافر خان پیش ہو ں گے
ظافر خان کی موجودگی میں نواز شریف پر فرد جرم عائد کی جائےگی۔