کوئٹہ، فقیر محمد روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید

کوئٹہ، فقیر محمد روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے فقیر محمد روڈ پر نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا جب کہ دیگر زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ نے صرف فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کی ہےیاد رہے اسے سے قبل بھی کوئٹہ میں ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں امن دشمنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں