ایرا ن دوسری داعش ہے : مائیک بومبیو

ایرا ن دوسری داعش ہے : مائیک بومبیو

واشنگٹن:امریکی انٹیلی جنس ایجنسی "سی آئی اے" کے سربراہ مائیک بومبیو نے ایران کو آیت اللہ اور ان کے پاسداران انقلاب کے تحت دوسری داعش قرار دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بومبیو نے جمعرات کے روز ٹیکساس یونی ورسٹی میں اپنے خطاب میں کہا کہ "ایران ایک مجرم پولیس ریاست ہے۔ ایرانی وزارت انٹیلی جنس اور پاسداران انقلاب اس مطلق العنان مذہبی آمریت کے نظام کے ہاتھوں میں کریک ڈاو¿ن کے آلہ کار ہیں۔
بومبیو کے مطابق اگر شام یمن اور عراق میں ایران اور اس کے ایجنٹوں کی کارستانیوں کے نتیجے میں ہلاکتوں اور بربادی پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ ایران مشرق وسطی میں غالب آنے والی قوت بننے کے لیے کوشاں ہے۔
بومبیو نے تہران کا موازہ داعش تنظیم کے ساتھ کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا سپورٹر ہے۔