انسٹاگرام کے تصدیقی بیج کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

انسٹاگرام کے تصدیقی بیج کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

نیویارک: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ ”فیس بک “ کے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم ”انسٹاگرام “ کے تصدیقی پیج غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ انسٹاگرام کے تصدیقی بیج اب چوربازار(ڈارک ویب) پر فروخت ہو رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کا مجاز افسراور ایک بروکر مل کر صارفین کو ہزاروں ڈالر میں انسٹاگرام کے تصدیقی بیج فروخت کر رہے ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ تصدیقی بیج اصل میں کتنے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اندازہ ہے کہ یہ شراب کی بوتل سے لیکر 15 ہزار ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔جیمز نام کے ایک بروکر کا کہنا ہے کہ وہ 1500 ڈالر سے لیکر 7000 ڈالر میں کہیں کی بھی تصدیق فروخت کرتا ہے۔ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کو کمپنی میں اس غیر قانونی کام کا پتا چل گیا ہے اور انہوں نے مجاز افسر کو ملازمت سے برخاست بھی کر دیا ہے۔