دس سال بعد دلیپ کمار کو انصاف مل گیا

دس سال بعد دلیپ کمار کو انصاف مل گیا

نیو دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے 10 سال تک کیس کی سماعت کرنے کے بعد بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو انصاف فراہم کر دیا۔عدالت نے اداکار کو قریبا ڈھائی ہزار اسکوائر یارڈ کا بنگلا بلڈر قبضہ مافیا سے واپس دلوا دیا۔ قریبا دس سال پہلے دائر کی گئی درخواست پر متعدد سماعتیں ہوئیں۔ جسٹس جے چیلا میسور اور جسٹس نذیر احمد پر مبنی بینچ نے کیس کی سماعتیں کرنے کے بعد معاملے کی تحقیق کے لیے ایک رکنی عدالتی کمیشن مقرر کیا تھا۔

سابق جج پی ونکتراما نے بلڈر مافیا کو قصور وار اور معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا، جس کے بعد عدالت نے کنسٹرکشن کمپنی کو بنگلے کا قبضہ خالی کرکے چابیاں اداکار کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ ممبئی پولیس کی موجودگی میں سائرہ بانو کو 12 ستمبر 2017 کو بنگلے کی چابیاں دے دی گئیں۔ دس سال بعد انصاف کی فراہمی اور اپنے ہی گھر کی چابیاں ملنے پر شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے عدالت اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

7f9d9ac17a8675ccab89cc9f1a084b4a

بلڈر قبضہ مافیا نے ممبئی پولیس کی موجودگی میں سائرہ بانو کو اپنے بنگلے کی چابیاں دیں جس کی تصویر انہوں نے ٹوئیٹ بھی کی۔ دلیپ کمار کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئیٹ کی جانے والی تصویر میں سائرہ بانو قبضہ مافیا سے حاصل ہونے والے بنگلے کی سیڑھی پر بیٹھ کر گھر کی چابیاں دکھا رہی ہیں۔ ٹوئیٹ میں مداحوں، میڈیا اور عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا گیا کہ آج قبضہ خوروں سے گھر ملنے پر خان صاحب (دلیپ کمار) بہت خوش ہیں۔

c0163f84b041d4d20259f56e48e9f2ee

واضح رہے کہ ممبئی کے معروف علاقے سبرب بندرا پالی ہل میں موجود 2 ہزار 412 اسکوائر یارڈ کے بنگلے کی تزئین و آرائش کے لیے دلیپ کمار نے نجی کنسٹرکشن اور بلڈر کمپنی ’پراجیتا ڈویلپرز‘ کو ٹھیکہ دیا تھا۔

اداکار نے بنگلے کی مرمت و تزئین و آرائش کے لیے کنسٹرکشن کمپنی کو ایڈوانس پیسے بھی دیے تھے، مگر بلڈر مافیا نے ان کے بنگلے پر قبضہ کرلیا، جس پر اداکار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں