چوری کے الزام میں گرفتار ہونیوالا نوجوان سپر ماڈل بن گیا

چوری کے الزام میں گرفتار ہونیوالا نوجوان سپر ماڈل بن گیا

نارتھ کیرولائنا: گزشتہ سال امریکا میں نارتھ کیرولائنا پولیس نے ایک کار چور میکھی الانتے لکی کے گرفتاری پر اس کی تصاویر میڈیا پر جاری کیں لیکن خوبصورت اور غیر معمولی آنکھوں والے چور کی یہ تصویر اس قدر وائرل ہوئی کہ اب وہ ایک سپر ماڈل بن چکا ہے۔ اس 20 سالہ سیاہ فام نوجوان کی رنگ برنگی آنکھوں نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی اور صرف چند مہینوں بعد ہی ساری دنیا میں اس کے لاکھوں مداح بن چکے تھے۔

میکھی الانتے کی مقبولیت اور حسن کو دیکھتے ہوئے امریکا کی ایک ماڈلنگ فرم نے اسے بطور سپر ماڈل سائن کر لیا ہے اور اب وہ اشتہارات میں دکھائی دے رہا ہے جبکہ مختلف مصنوعات کی تشہیر کے لیے ایک سے دوسرے ملک کا سفر بھی کرتا رہتا ہے۔ شاید اسی کو قسمت کی مہربانی کہتے ہیں کیونکہ آج میکھی الانتے لکی کا معاوضہ 30 ہزار ڈالر ہے اور وہ ایک چور کے بجائے سپر ماڈل کی پرتعیش زندگی بسر کر رہا ہے۔

میکھی الانتے لکی ایک خاص طرح کی جینیاتی کیفیت میں مبتلا ہے جسے ’’ہیٹرو کرومیا‘‘ کہتے ہیں جس کی وجہ سے اس کی دونوں آنکھوں کی رنگت ایک دوسرے سے مختلف ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں