نیب مکمل طور پر شریف فیملی سے ملا ہوا ہے، فواد چوہدری کا الزام

نیب مکمل طور پر شریف فیملی سے ملا ہوا ہے، فواد چوہدری کا الزام

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے نظرثانی اپیل کا مقصد سپریم کورٹ کی نگرانی ہٹانے کی کوشش ہے۔ اپیلوں کا مقصد ریفرنسز کے لیے مقررہ 6 ماہ کی مدت ختم کرانا ہے لیکن ہم نے اس معاملے کا پیچھا کیا ہے اور اس کو انجام تک پہنچائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سب اگر شریف فیملی کے سوا کسی نے کیا ہوتا تو سب جیل میں ہوتے لیکن نیب مکمل طور پر شریف فیملی سے ملا ہوا ہے کیونکہ چیئرمین نیب کو فرانس میں سفارتکاری کی پیش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب جے آئی ٹی بنائی گئی تو انہوں نے عدالت کے باہر مٹھائی بانٹی تھی لیکن جب فیصلہ ان کے خلاف آیا تو جے آئی ٹی اور عدالت بُری لگنے لگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اب بھی سازشوں میں ملوث ہیں اور سیاستدان ہوتے تو کیا اپنی اہلیہ کی بیماری کے پیچھے چھپتے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور ڈانس لیکس کی رپورٹ شائع کرنے کی درخواست کی۔

اس موقع پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں وہ نواز شریف کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایل این جی میں سیف الرحمان نے کمیشن لیا ہے جو وہ شریف فیملی سے شیئر کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں