انڈونیشیا نے بنگلا دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے 34 ٹن امداد روانہ کر دی

انڈونیشیا نے بنگلا دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے 34 ٹن امداد روانہ کر دی

جکارتا: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے فضائی ادارے سے چار ہرکولیس طیارے 34 ٹن امدادی سامان لیکر بنگلا دیش روانہ ہو گئے۔ انڈونیشیا کے صدر جوکر جوکووی اور دیگر عہدیداروں نے ریلیف آپریشن کی روانگی سے قبل اسکا معائنہ کیا۔

اس موقع پر صدر جوکو کا کہنا تھا کہ روہنگیا متاثرین کی ہر ممکن معاونت کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ میانمار میں تشدد کا سلسلہ فوری ختم ہونا چاہیے۔

صدارتی ترجمان جوہان بیودائی نے کہا کہ امدادی طیاروں میں چاول ضروری کھانے پینے کا سامان فیملی کٹس، خیمے، پانی ٹینک اور کمبل وغیرہ روانہ کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بنگلا دیش اور میانمار کے درمیان بات چیت کے نتیجے میں امداد کا پہلا مرحلہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں