آنگ سان سوچی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نہ آئیں : اقوام متحدہ

آنگ سان سوچی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نہ آئیں : اقوام متحدہ

نیو یارک : اقوام متحدہ نے میانمار کی صدر آنگ سان سوچی پر جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی شخصیت کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

کمشنر علی زید نے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کی جتنی بھی مذمب کی جائے وہ کم ہیں اور اسی لئے میانمار کی صدر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔


دوسری طرف میانمار کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ آنگ سان سوچی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی، ان کی جگہ نائب صدر ہینری وان تھیو ملک کی نمائندگی کریں گے۔