سمن آباد کالج میں 11 ستمبر کے حوالے سے تقریب منعقد

سمن آباد کالج میں 11 ستمبر کے حوالے سے تقریب منعقد

لاہور:گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور میں 11 ستمبر 2017 کے حوالے بروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب کا انعقاد شعبہ سیاسیات کے نظریہ پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی محترمیہ شگفتہ امین بھتی ڈائریکٹر ہومین رائٹس اور محترمہ خالدہ جمیل ممبر ایڈوائزری کمیٹی کارکنان پاکستان تھیں۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض شعبہ اردو کی استاد منزہ اسماعیل نے ادا کیے۔
پروگرام میں طالبات نے خوبصورت آوازوں میں ملی نغمے پیش کیے۔ پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ندیم بھٹہ نے اپنے خطاب میں قائد اعظم اور شہداءکو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں شریک مہمانوں نے اپنے خطاب میں قائد اعظم کے عظیم کارناموں پر روشنی ڈالی اور طالبات کو اس وطن عزیز کی قدر کرنے کی تلقین کی۔ صدر شعبہ سیاسیات نائلہ فاروقی کے ہمراہ تمام اساتذہ نے پروگرام کی کامیابی کے لئے بھرپور کردار اداکیا۔