پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا میں موجود ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آج آسٹریلیا کے سینیٹ کی خارجہ اور دفاعی امور کمیٹی سے ملاقات کی اور آسٹریلیا کے فورس کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور جوائنٹ اینڈ پلاننگ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ آسٹریلیا کی ملٹری اور سول قیادت سے ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر دفاعی تعلقات مستقبل میں وسیع تعاون کے لئے علاقائی رابطے اور تجارت کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔