دوسرا ٹی 20: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ

لاہور:ورلڈ الیون کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ فیصلہ کیا۔

پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں ۔ فاسٹ باؤلر حسن علی انجری مسائل کی وجہ سے آج ٹیم میں شامل نہیں ہیں ان کی جگہ عثمان خان شنواری کو ٹیم یں شامل کیا گیا ہے اور فہیم اشرف کی جگہ پر محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈ الیون ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ڈیرن سیمی کی جگہ پال کالنگ ووڈ جبکہ گرانٹ ایلیٹ کی جگہ سیموئیل بدری کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔