کابل کرکٹ سٹیڈیم میں خودکش دھماکہ، 2ہلاک متعدد زخمی

کابل کرکٹ سٹیڈیم میں خودکش دھماکہ، 2ہلاک متعدد زخمی

کابل:افغانستان کا دارلخلافہ کابل میں کابل کر کٹ سٹیڈیم کے باہر چیک پوائنٹ پر خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں 2ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے کابل کر کٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی میچ جاری تھا کہ خودکش بمبار نے کابل سٹیڈیم کے باہرچیک پوائنٹ پر خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں 2افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں ایک سیکیورٹی اہلکار شامل ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بتایا گیا کہ یہ ایک دھما کہ تھا لیکن کچھ دیر بعد اطلاعات آئیں کہ یہ ایک خودکش دھماکہ تھا۔ دھماکے کے فورا بعد میچ روک دیا گیا اور اس واقع میں تما م کھلاڑی محفوظ رہے۔