لاہور میں ایک اور لڑکی تیزاب کا نشانہ بن گئی ٗ بری طرح زخمی 

 لاہور میں ایک اور لڑکی تیزاب کا نشانہ بن گئی ٗ بری طرح زخمی 

لاہور : ایک اور لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا 

اطلاعات کے مطابق لاہور کی رہائشی لڑکی بدھ کی صبح نائب ڈیوٹی کر کے اپنے آفس سے گھر جا رہی تھی جہاں پر راستے میں بھٹہ چوک کے نزدیک اس پر تیزاب پھینک دیا گیا جس کے نتیجہ میں اس کا چہرہ اور جسم کے بعض حصے بری طرح جل گئے ۔

لڑکی کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت نازک ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کیخلاف رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے