خواجہ سرا کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر پولیس اہلکار معطل

خواجہ سرا کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر پولیس اہلکار معطل

بہاول پور : ضلع بہاول پور پولیس کے ایک سب انسپکٹر کو خواجہ سرا کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پرمعطل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر رئیس احمد اور انکے ساتھیوں کی جانب سے خواجہ سرا کو جنسی ہراساں کرنے کے خلاف خواجہ سراﺅں نے کچہری روڈ پر احتجاج کیا۔
خواجہ سرا شہزادی گڑیا کا کہنا تھا کہ سب انسپکٹر رئیس احمد نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ہمراہ مجھے جنسی ہراساں کیا بعد ازاں مجھ سے کچھ رقم بھی چھینی۔خواجہ سرا گڑیا کا کہنا تھا کہ سب انسپکٹر گزشتہ ایک ماہ سے میرا پیچھا کر رہا تھا۔شہزادی گڑیا کے بقول وہ اپنی سہیلیوں ثنا اور ملکہ کے ساتھ تھی جب ان پولیس والوں نے قابل اعتراض الفاظ بولنا شروع کر دیے۔
خواجہ سراﺅں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوٹی ہوئی رقم واپس کی جائے اور جلد ہی مجرم کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے۔