جلال پوربھٹیاں(محمدزاہدمنیرنمائندہ نیو نیوز جلال پوربھٹیاں): طلباء کو حافظ آباد سے چک بھٹی واپس لانے والی نجی کالج کی بس تیز رفتاری کی باعث اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں 2 طالبعلم جاں بحق ہو گئے
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ باماں کا رہائشی افتخار اور چک بھٹی کا امداد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 15 طلباء شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیواسپتال حافظ آباد منتقل کر دیا ہے ۔ جہاں پر2 کی حالت ابھی بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دو طلبہ کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔