ارکان اسمبلی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، وزیر اعظم

ارکان اسمبلی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں کی ترقیاتی و فلاحی سکیموں توجہ دیں، ہمیں اپنا ترقیاتی ایجنڈا جاری رکھنا ہو گا،کوئی علاقہ ترقی اور خوشحالی میں پیچھے نہیں رکھیں گے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سرگودھا ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سرگودھا ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں کی ترقیاتی و فلاحی سکیموں توجہ دیں، ترقیاتی سکیموں اور منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے دہائیوں سے زیر التوا منصوبوں کو مکمل کیا، ہمیں اپنا ترقیاتی ایجنڈا جاری رکھنا ہو گا، کوئی علاقہ ترقی اور خوشحالی میں پیچھے نہیں رکھیں گے۔