سعودی عرب میں موبائل کی بیٹری پھٹنے سے 2 جانیں ضائع،2زخمی

 سعودی عرب میں موبائل کی بیٹری پھٹنے سے 2 جانیں ضائع،2زخمی

سعودی عرب کے جازان ریجن کے ایک علاقے میں چارجنگ کے دوران موبائل پھٹنے سے 2شہری ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شہری کے گھر میں دھماکے کی آواز آئی تو پتہ چلا کہ محکمہ جیل خانہ جات میں کام کرنے والے سیکیورٹی اہلکار کی موت واقع ہوگئی ہے اور اسکی بیٹی بھی اس دھماکے میں شدید زخمی ہوئی تھی لیکن کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاکر وہ بھی چل بسی۔
واقع کی اطلاعات ملتے ہی ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ مرنیوالے سیکیورٹی اہلکار کی بیوی اور بیٹے کو زخمی حالت میں امیر محمد بن ناصر ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام کا کہناہے کہ گھرمیں چارجنگ پر لگایا ہواموبائل اچانک پھٹ گیا او ر یہ واقعہ رونما ہوا۔تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔