روس ، عوامی مقامات پربم دھماکے کی اطلاع کے بعد 20ہزار لوگوں کو نکال لیا گیا

روس ، عوامی مقامات پربم دھماکے کی اطلاع کے بعد 20ہزار لوگوں کو نکال لیا گیا

ماسکو:روسی دارلحکومت ماسکو میں عوامی مقامات پر بم کی اطلاعات کے بعد سیکورٹی فورسز نے20ہزار افراد کو نکال لیا، لیکن اس کے بعد ابھی تک کسی بھی عوامی مقام سے بم ملنے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
مقا می میڈیا کے مطابق عوامی مقامات پر بم کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے30شابنگ سینٹرز، ریلوے سٹیشنز اور یونیورسٹیز سے 20ہزار افراد کو بم کی اطلاعات کے بعد باہر نکال دیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ اطلاعات بیک وقت موصول ہوئیں تھیں تاہم کسی بھی جگہ سے تاحال کوئی بم برآمد نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق یہ ٹیلفونک دہشت گردی اس واقعہ کو ٹیلیفونک دہشتگردی قرار دیا گیا ہے۔
ایمرجنسی سروسز کے مطابق عوامی مقامات پر بم کی موجودگی کی خبروں کے بعد پولیس حکام ، بم ڈسپوزل ماہرین اور کھوجی کتوں کی مدد سے ان مقامات کی تلاشی لی جارہی ہے۔