ورلڈ الیون نے سنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور: ورلڈ الیون کی جانب سے ہاشم آملہ نے2 7 رنز بنائے۔تشارا پریرانے دھواں دار 47 رنز بنائے۔ ورلڈ الیون کی جانب سے تمیم اقبال 23،ہاشم آملہ 72 ،ٹم پین 10، فاف ڈوپلیسی 20 اور تشارا پریرا نے 47 رنز بنائے۔ ورلڈ الیون کی جانب سے ہاشم آملہ اور تشارا پریرا ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز،عماد وسیم اور سہیل خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 174 رنز بنائے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے جا رہے میچ میں  پاکستان  نے  ورلڈ   الیون  کو جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف دیدیا۔  پاکستان  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 174 رنز بنائے ۔فخر زمان اور احمد شہزاد نے قوی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ فخر زمان 41 کے مجموعی اسکور پر سیموئل بدری کا نشانہ بنے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی احمد شہزاد تھے جو 100 رنز بنا کر عمران طاہر کا نشانہ بنے اور وہ 43 رنز پر کھیل رہے تھے ۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 45 رنز بنا کر بدری ہی کا نشانہ بنے اور 5 رنز کی وجہ سے اپنی ففٹی مکمل نہ کر سکے ۔ عماد وسیم اور کپتان سرفراز احمد تشارا پریرا کا شکار بنے ۔سرفراز احمد صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عماد وسیم نے 15 رنز بنائے۔شعیب ملک نے39   رنز بنائے اور  بین کٹنگ کا نشانہ بنے جبکہ سہیل خان 1 اسکور بنایا۔ 

ورلڈ   الیون  کی جانب تشارا پریرا اور سمیوئیل بدری نے 2،2 اور عمران طاہر اور بین گٹنگ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔