دنیا کی سب سے بڑی ایکسرے لیزر تیار

دنیا کی سب سے بڑی ایکسرے لیزر تیار

میونخ : جرمنی میں دنیا کی سب سے بڑی لیزر ایکسرے نے کام شروع کر دیا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ لیزر ایکسرے اتنی طاقتور ہے کہ اس کے ذریعے ایٹموں کے درمیان تعامل اور کیمیائی عمل کا جائزہ لینا بھی ممکن ہو گا۔ اس بڑے پراجیکٹ کے ذریعے لیزر شعاعوں کو ستائیس ہزار فی سیکنڈ کی شرح سے استعمال کرنے کے قابل بنایا گیا ہے اور اس کے لیے زیر زمین تین سے چار کلومیٹر طویل ایک سرنگ تعمیر کی گئی ہے۔

اس طاقت ور لیزر ایکسرے کے ذریعے دنیا بھر کے محقیق کی ٹیمیں وائرس کے اندر کی تفصیلات اور مالیکیولز کی سہ جہتی تصاویر کے ذریعے مالیکیولز میں ہونے والے تعاملات کو دیکھ سکیں گی۔

مصنف کے بارے میں