افغانستان میں ”بموں کی ماں “ کا حملہ36 شدت پسند وں کی ہلاکت کا دعوی

افغانستان میں ”بموں کی ماں “ کا حملہ36 شدت پسند وں کی ہلاکت کا دعوی

ننگر ہار:امریکا نے کل افغانستان میں پہلی دفعہ ایک بہت بہت بڑے نان نیو کلیئر بم سے حملہ کیا جس کو بموں کی ماں کا نام دیا جاتا ہے اس حملے کے نتیجے میں 36شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ہے۔ یہ حملہ پاکستانی سرحد کے قریب صوبہ ننگر ہار کے پہاڑی علاقے پر کیا گیا تھا۔
اس حملے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی لیکن افغان ترجمان کے مطابق کہ اس حملے میں کسی سویلین کے مرنے کی اطلاع نہیں ہے بلکہ اس حملے میں داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جو غاروں اور سرنگوں پر مشتمل تھا۔
بموں کی ماں اب تک کا بنایا جانے والا سب سے بڑا بم ہے جس کا وزن نو ہزار کلو ہے اور لمبائی تیس فٹ ہے یہ ایک نہات تباہ کن بم ہے جو ایک بہت بڑے کمپلیکس کو تباہ کر سکتا ہے۔
یہ کہا جا رہا ہے امریکا نے افغانستان میں بموں کی ما ںکا تجربہ کیا ہے خاص طور پر ٹرمپ کے آنے کے بعد امریکا کی شدت پسندی میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے