دودھ سے دوری ہڈیوں کے امراض کا باعث بنتی ہے، ماہرین

لندن : آج کل غذا تیزی سے فیشن ایبل ہوتی جارہی ہے جس کے نتیجے میں خوراک میں سے دودھ، اجناس، ریفائن شکر اور گلوٹین کا اخراج ہوتا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج کے دور میں دودھ یا اس سے بنی مصنوعات پر مبنی غذا کا استعمال نہ کرنا نوجوانوں میں ہڈیوں کے امراض کا باعث بن رہا ہے۔

یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔نیشنل اوسٹیوپروسیز سوسائٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اٹھارہ سے 24 سال کے ہر دس میں سے چار افراد ہڈیوں کے لیے ضروری غذا جیسے دودھ سے منہ موڑے ہوئے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ہڈیوں کے لیے کیلشیئم بہت ضروری ہوتا ہے اور دودھ یا اس سے بنی مصنوعات میں اس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو ہڈیوں کو تحفظ دیتی ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ لڑکپن میں غذا کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ عمر کی تیسری دہائی میں ناقص غذا اور غذائیت کی کمی بہت بھاری ثابت ہوسکتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط کرنے کا موقع ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق لڑکپن سے ناقص غذا کے استعمال کے باعث آج فریکچر کے شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور انہیں مستقبل میں پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ان غذاو¿ں سے دوری ہڈیوں کی نشوونما پر طویل المعیاد بنیادوں پر مضر اثرات مرتب کرنے کا باعث بنتا ہے۔