پانچ سال میں پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں 105 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا

 پانچ سال میں پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں 105 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا

اسلام آباد: گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں 105 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013ء کے دوران سرمایہ کاری کا حجم 5.15 کھرب روپے تھا جو مالی سال 2014ء کے دوران 6.65 کھرب روپے اور مالی سال 2015ء میں 7.42 کھرب روپے تک بڑھ گیا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016ء کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا حجم 7.58 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 2017ء کے اختتام تک سرمایہ کاری 9.59 کھرب روپے تک پہنچ گئی۔

اس طرح گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے مجموعی حجم میں 105.63 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں