واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب، مکی آرتھر سمیت غیر ملکی شخصیات کی شرکت

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب، مکی آرتھر سمیت غیر ملکی شخصیات کی شرکت

لاہور: ملک بھر میں آج پاکستان کا 70واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا یا جا رہا ہے ، یوم آزادی پر لاہور میں واہگہ بارڈرپر پرچم اتارنے کی تقریب ہوئی ۔ واہگہ بارڈر پر فضاءپاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔


جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے تقریب کو یادگار بنایا تو وہی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر بھی واہگہ بارڈر پہنچ گئے۔ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بھی پرچم اتارنے کی تقریب میں موجود تھے۔ کوچنگ سٹاف کے دیگر غیرملکی ارکان بھی تقریب میں شریک ہوئے اور طاقت اور حب الوطنی کے اس حسین امتزاج کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔رینجرز کے جوانوں کے جوش اور دبنگ انداز نے بھی تقاریب کو چار چاند لگا دیئے۔ تقاریب کے دوران فضاءاللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔